18 اکتوبر کو بڑا سانحہ ہوا، نثار کھوڑو

0
36

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو بڑا سانحہ ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو باغ جناح جلسہ گاہ میں آمد کی اور وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 18 اکتوبر کو بڑا سانحہ ہوا۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پہلے ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈر اور بعد میں بینظیر بھٹو کو ہم سے چھینا گیا، اس وقت کے ڈکٹیٹر نے سوچا ان کے لیڈرز کو ختم کریں گے تو پارٹی ختم ہو گی لیکن پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو جلا وطنی ختم کر کے 18 اکتوبر کو پہنچیں تو کارساز پر دھماکہ کیا گیا۔ اس وقت کی حکومت اور وزیراعلیٰ نے کہا یہ 12 بجے تو باغ جناح میں جلسہ نہیں ہوتا، ٹھیک اسی وقت کارساز پر دھماکہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سانحے کو بھلا نہیں سکتے بلکہ 18 اکتوبر کو مناتے ہیں۔
نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس گرائونڈ میں تین جلسے کر چکے ہیں۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں جلسے کیے ہیں۔ 12 ربیع الاول کے باعث ہم جلسہ 18 کے بجائے 17 اکتوبر کو کر رہے ہیں۔

Leave a reply