کراچی :18 سال کے نوجوانوں کی شادی سے متعلق بل ،بلاول بھٹوبھی زد میں آگئے:فردوس عاشق اعوان نے مزاق کردیا اطلاعات کے مطابق سندھ اسمبلی میں 18 سال کے نوجوانوں کی شادی کے حوالےآنے والے بل پرایک صحافی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان نے دلچسپ جواب دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لگتا ہے سندھ حکومت نے نوجوانوں کے جذبات اور احساسات کی پاسداری کرتے ہوئے اس قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اس قانون کی زد میں کب آئیں گے یہ وزیراعلیٰ ہی بتاسکتے ہیں۔

اس سے قبل مرتضیٰ وہاب اس بل سے متعلق کہہ چکے ہیں کہ وہ اس بل کو منظورنہیں ہونے دیں گے اوراس کی بھرپورمخالفت کریںگے

دوسری طرف جماعت اسلامی کے ممبر اسمبلی نے پی پی کے اس رویے پربہت بڑے افسوس اظہار کیا ہے اور اسے اسلام کے خلاف عمل قرار دیا ہے

Shares: