لاہور:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے 18 نوجوانوں کی شہادت پر پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ ہے،اطلاعات کے مطابق جمعیت علماءپاکستان کے رہنماءمفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے ضلع پلوامہ میں مزید4 نوجوانوں کی شہادت ، تین روز میں 18 نوجوانوں کی شہادت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر شدید غم و غصہ ہے
انہوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برداری اور اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ۔ بھارتی دہشت گردی سے اب تک ہزاروں کشمیری شہید ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت لداخ میں چینی افواج کے ہاتھوں بری شکست کے بعد سے بھکلاہٹ کا شکار ہوکراس سے توجہ ہٹانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں عوام پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑرہا ہے اور پاکستان پر جنگ مسلط کرناچاہتا ہے۔ عالمی ادارے تماشائی کا کردارختم کریں ورنہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ سے دنیا بھر کا امن تباہ و برباد ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ تقریبا 10 ماہ سے مقبوضہ کشمیر کو بدترین جیل بنا رکھا ہے نہتے عوام پر بھارتی افواج ظلم وبر بریت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان کے رہنماﺅں ملاقات میںکیا اس موقع پر مفتی تصدق حسین ،محمد ارشد مہر،رشید احمد رضوی ،مولانا نصیر احمد نورانی،مولاناحافظ سلیم اعوان اورقاری لیاقت علی رضوی اور دیگر رہنمابھی موجود تھے ۔ قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بھارت اور دیگر ملک دشمنوں کے مقابلے میں متحد ہے ۔ ہم کسی کو وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیںگے قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے اور بھارت کی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
جاری کردہ