اٹھارہویں ترمیم میں ممکنہ تبدیلی کا امکان، اپوزیشن جماعتیں میدان میں آ گئیں

اٹھارہویں ترمیم میں ممکنہ تبدیلی کا امکان، اپوزیشن جماعتیں میدان میں آ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم ایک متفقہ قومی دستاویز ہے، چھیڑ چھاڑ سے نئے تنازعات جنم لیں گے،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کا اس وقت مسئلہ کورونا بحران سے نپٹنا ہے، ایسے میں اٹھارویں ترمیم پر نیا محاذ کھولنے کی کیا منطق ہے ؟۔تمام سیاسی جماعتوں نے اسے مشترکہ طور پر پارلیمان سے منظور کیا تھا، ایسے موقع پہ جب قوم مختلف بحرانوں میں گھری ہے، نئے جھگڑے کھڑے کرنے کا کیا مقصد ہے ؟

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت وفاق اور اکائیوں کو جمع کرنے کے بجائے سیاسی تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش نہ کرے، اٹھارویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کی بجائے لوکل گورنمٹ کا نظام بحال کریں تاکہ کورونا سے نمٹا جاسکے

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دینگے ردوبدل کی کوشش پر بھرپور مزاحمت کی جائیگی جس دن اٹھارویں آئینی ترمیم کو چھیڑا گیا اے این پی میدان میں ہوگی،

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ب وفاق سندھ کے ہسپتال چھیننا چاہتا ہے تو اُس وقت اٹھارویں ترمیم نظر نہیں آتی، اگر 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق کا کوئی کردار نہیں رہا تو پھر ملک میں نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کا ادارہ کیوں موجود ہے ؟ یہ وقت ایک ملک بن کے سوچنے کا ہے، وزیر اعظم کے بیانات نہایت غیر ذمہ دارانہ ہیں، ہر صوبہ اپنی صلاحیت کے مطابق حالات کا مقابلہ کرنے کی پوری کوشش میں لگا ہوا ہے۔

Comments are closed.