طیارہ حادثہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس ،تحقیقات کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آ ئی اے مسافرطیارے کے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیر اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی ہے

وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے

واضح رہے کہ پی آئی اے کی تاریخ کا دل خراش واقعہ ،پی آئی اے کا طیارہ کراچی ائر پورٹ کے نزدیک لینڈنگ کے وقت گر کر تباہ ہو گیا ہے

پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی جارہی تھی۔ طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

Shares: