پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

0
72

پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی تاریخ کا دل خراش واقعہ ،پی آئی اے کا طیارہ کراچی ائر پورٹ کے نزدیک لینڈنگ کے وقت گر کر تباہ ہو گیا ہے

پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی جارہی تھی۔ طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک فوری طور پر پی اے ایف کے طیارے سے کراچی روانہ ہو گئے۔ ائر مارشل ارشد ملک نے ناگہانی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا ایمرجنسی کال سینٹر فعال کر دیا گیا ہے۔ جیسے جیسے معلومات آئیں گی میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

عینی شاہد کا کہنا ہے طیارے کو حادثہ 2 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا، رن وے اور آبادی کے درمیان ایک روڈ کا فاصلہ ہے جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا

آرمی چیف نے بھی پی آئی اے طیارے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی ریسیکو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور مدد کی جائے

پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

Leave a reply