پی ٹی آئی کے فیک اور خفیہ اکاؤنٹس میں کاروباری گروپس نے کروڑوں روپے چندہ دیا ،ایف آئی اے

0
43

پاکستان تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت کا انکشاف ہوا ہے، پی ٹی آئی کے فیک اور خفیہ اکاؤنٹس میں کاروباری گروپس نے کروڑوں روپے چندہ دیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں 15 اداروں کو نوٹس بھیج دیئے ہیں، کاروباری اداروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ غیر قانونی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات میں اب تک پی ٹی آئی کے 7 جعلی اور خفیہ اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں۔اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ذاتی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغازکیا گیا تھا.اس سلسلے میں کراچی میں ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ٹیم کے قیام کا آفس آرڈر بھی جاری کیا تھا۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کی فریق بننے کی استدعا کی مخالفت کردی

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کی۔اکبر ایس بابر کے وکیل نے کیس میں فریق بننے کی استدعا کی تو پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے مخالفت کردی۔پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کا کردار صرف ایک اطلاع دینے والے کا ہے۔ وہ کیس سن تو سکتے ہیں فریق نہیں بن سکتے، میں ان کی درخواست پر جواب جمع کراؤں گا۔

اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی کا جواب آ جائے تو پھر دیکھیں گے۔

Leave a reply