پی ایس ایل 7 میں مزید ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا-
باغی ٹی وی : پاکستان کی سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا عروج ممتاز پی ایس ایل 7 میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ان کے علاوہ ملتان سلطانز کے سیکیورٹی افسر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔
عروج ممتاز کا 3 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا عروج ممتاز پی ایس ایل کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں بھی کمنٹیٹر کے طور پر فرائض ادا کریں گی۔
واضح رہے کہ ان سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر ڈینی موریسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے پشاور زلمی سے متعلقہ پانچ لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے فرنچائز کے کھلاڑیوں عثمان قادر، بین کٹنگ اور کوچ ہاشم آملہ سمیت دیگر دو لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے باعث انہیں قرنطینہ کردیا گیا-
پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کو پلے آف سے قبل بڑا دھچکا
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 7 کی ایک فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ہو جائے گا آج کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی میچ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔
پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے 10 میں سے 9 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح ملتان کی ٹیم کسی ایک پی ایس ایل ایڈیشن کے گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔
ملتان کو اس سیزن میں واحد شکست لاہور قلندرز کے ہاتھوں ہی اٹھانا پڑی دونوں ٹیمیں اس ایڈیشن میں دو بار مدمقابل آئیں ایک بار جیت ملتان سلطانز کو ملی جب کہ ایک میچ لاہور قلندرز نے اپنے نام کیا۔
پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں 11 بار ایک دوسرے کے سامنے آ چکی ہیں 11 میں سے 6 بار ملتان سلطانز کی ٹیم کامیاب رہی جب کہ 5 میچوں میں لاہور قلندرز نے کامیابی حاصل کی۔
آج کا میچ جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں جگہ بنائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا ہارنے والی ٹیم، ایلیمینینٹر ون کی فاتح ٹیم سے فائنل تک رسائی کے لیے میچ کھیلے گی۔