اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم

0
70

اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم

ایس پی سٹی کامران عامر خان کی ہدایت پر موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی،

تھانہ بھارہ کہو پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا۔ملزمان میں حسنین، ثمر عباس، طارق اور فرمان اللہ شامل ہیں، ملزمان سے 04 موٹرسائیکل اور سپئیر پارٹس برآمد کر لئے۔ملزمان نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔کارروائی ڈی ایس پی حاکم خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او بھارہ کہو معہ ٹیم نے کی۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیم کو شاباش دی،آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،

اسلام آباد پولیس نے باغی ٹی وی پر شائع ہونے والی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزز شہری،آپکی خبر حقائق کے منافی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی کرائم ڈائری روزانہ ویب سائٹ پر مشتہر کی جا رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں جرائم کی اصل صورتحال سے باخبر رہنے کیلئے اس لنک کو وزٹ کریں۔ شکریہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی پولیس کے اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم ،پولیس بیرکوں میں ناقص انتظامات اہلکار بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں

ڈپلومیٹک انکلیو پولیس بیرک میں گنجائش سے زیادہ اہلکار رکنے پر مجبور ہیں،پولیس بیرک میں گندگی نے ڈیرے جما رکھے ہیں پولیس اہلکار اعلی حکام سے داد رسی کے منتظر ہیں، گندگی کی وجہ سے کئی پولیس اہلکار بیماریوں میں مبتلا ہیں ،نجی ٹی وی نے موقف جاننے کے لئے ترجمان پولیس سے رابطہ کیا، کوئی بھی ذمہ دار افسر اس حوالے سے بات کرنے کو تیار نہیں

دوسری جانب اسلام آباد میں جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،ایک رات میں سٹریٹ کرائم کی 14 وارداتیں ہوئی ہیں ،شہری نقدی طلائی زیورات موبائل فون اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ،تین گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔ سبزی منڈی کے علاقے میں راہزنی کی دو وارداتیں ہوئی ہیں،موٹر سائیکل سوار شہریون سے موبائل فون اور نقدی لے اڑے ،تھانہ نون کے علاقے میں راہزنی کی 3 وارداتیں ہوئیں، موٹر سائیکل سوار ملزمان شہریوں سے نقدی اور۔موبائل فون چھین کر فرارہو گئے،تھانہ مارگلہ کے علاقے میں 1 جبکہ جی نائن کراچی کمپنی میں 2 وارداتیں ہوئی ہیں، تھانہ گولڑہ کے علاقے میں ڈکیتی ہوئی ہے،ڈاکو اسلحہ کی نوک پر شہری سے 19 ہزار لے اڑے دوسری واردات کے دوران موٹر سائیکل سوار گولڑہ اسٹیشن سے شہری سے 8500 روپے لے اڑے

واضح رہے کہ  وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے .اعظم سواتی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ایک بے گناہ شہری کو 6 دن کیلیے جیل بھیجا ،ڈی آئی جی آپریشنز کی بات نہیں سنوں گا آئی جی کو بلایا جائے کمیٹی سب سے اہم فورم ہے کوئی اسے نظر انداز نہیں کرسکتا چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ ہم ایوان کو 21 رپورٹس ارسال کر چکے ہیں ہم نے 6 ماہ میں کمیٹی کے 15 اجلاس کیے،اسلام آباد میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا ،سینیٹر دوست محمد نے کہا کہ ہم پولینڈ سے واپس اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے ،ایئرپورٹ کے اندر ہمیں ایف آئی اے اورکسٹمز نے کھنگالا،ائیر پورٹ کے باہر آئے تو اسلام آباد پولیس الگ سے چیکنگ کررہی تھی ،معاملہ اگلے اجلاس میں تمام ایجنسیوں اور اداروں کے آنے تک ملتوی کردیا گیا

آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

Leave a reply