دادو :2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے75 سےزائد مکانات جل کر راکھ جبکہ6 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے
دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔
باغی ٹی وی : دادو کی تحصیل میہڑکے 2 دیہات کے مکانات میں رات گئے آگ لگنےکا واقعہ پیش آیا تھا پولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی سے مزید 6 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق زخمیوں کی تعداد 10ہے اور تمام زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ہنگامے جاری،سعودی عرب،ایران کا ردعمل آ گیا
ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال میہڑ منتقل کردیا گیا جبکہ متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کو کال کی تومیونسپل انتظامیہ نے بتایا کہ فائر بریگیڈ خراب ہے جبکہ آگ سے کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے اور اناج بھی جل گیا۔
متاثرین کا بتانا ہےکہ اب تک انتظامیہ نےکوئی رابطہ نہیں کیا، آگ سےجھلس کر 160 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت: طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
متاثرین کے مطابق مٹی کے طوفان کے باعث گھرکے صحن میں جلنے والے چولہے سے آگ بھڑکی اور پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاؤں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوگئے-