اسلام آباد:پچھلے 35 سال سے 2 خاندان ملک پر حکمرانی کر رہے تھے،مگراب ایسا نہیں چلے گا،یہ طئے ہوچکا، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 2 خاندان پچھلے 35 سال سے زائد ملک پر حکمرانی کر رہے تھے، 2 سال قبل آج کے دن عوام نے ان دونوں کو مسترد کر کے تبدیلی کو ووٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2 خاندان پچھلے 35 سال سے زائد ملک پر حکمرانی کر رہے تھے۔
Pakistan was ruled by 2 dynastic parties for more than 35 years.
These family owned parties had nothing to show for those 35 years except personal palaces, offshore wealth and corruption scandals.
2 years ago today, ppl of pak rejected these parties and voted for Change.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 25, 2020
حماد اظہر نے کہا کہ 35 سال میں دونوں خاندانوں کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں، دونوں خاندانوں نے ذاتی محل، آف شور دولت اور کرپشن اسکینڈل بنائے۔انہوں نے کہا کہ 2 سال پہلے آج کے دن عوام نے ان دونوں کو مسترد کر کے تبدیلی کو ووٹ دیا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 2 سال مکمل ہونے پر وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2 سال پہلے عوام نے عمران خان کی 22 سالہ بہتری کی جدوجہد کو نئے مرحلے میں داخل کیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ انشا اللہ نئے پاکستان کا سفر نہ صرف جاری رہے گا بلکہ مزید تیز ہوگا، اسی عزم سے کام کرنا ہے کہ: تیز ہو تیز ہو، جدوجہد تیز ہو۔