اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ میں اضافےپربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کر لیا ہے-

باغی ٹی وی : وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس جاری ہے وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی بحران پر مشاورت کی گئی اجلاس میں لوڈشیڈنگ کی وجوہات،محرکات اورسدباب کیلئےاقدامات کاجائزہ لہا گیا جبکہ متعلقہ حکام وزیراعظم شہبازشریف کولوڈشیڈنگ پررپورٹ پیش کی-

اجلاس میں لیسکو نے تجویز دی کہ بجلی بچت کے لیے دکانیں مغرب سے بند کی جائیں،گرمی میں صبح جلد دکانیں کھلنی چاہییں،،پلازے دکانیں بند ہونے سےلیسکو کو ایک ہزار میگاواٹ لوڈ مل سکے گا، دکانیں اورپلازے جلد بند کرنے سے لوڈشیدنگ میں واضح کمی ہو سکتی ہے-

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام تکلیف میں ہیں،اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں ، عوام کومشکل سےنکالیں،کوئی وضاحت نہیں چاہیے ، عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سےنجات چاہیے-

وزیر اعظم نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم پلان تیار کیا جائے،شارٹ ٹرم پلان کے تحت لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں فوری واضح کمی لائی جائے-

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سستی اور وافر مقدار میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کریں-

دوسری جانب ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 865 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ ہے اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ پانی سے 4 ہزار 622 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

سگریٹ نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پرعدالتی اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 415 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 113 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جوہری ایندھن سے 2 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،آئیسکو کو 550 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے ،اسلام آباد ریجن میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے ،نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت…

Shares: