کراچی: گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں بارات جانے کی خوشی میں فائرنگ سے 2 بہنیں زخمی ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ فری فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ دونوں خواتین کو ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں ۔ گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی بنگالی پاڑہ میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 بہنیں زخمی ہوگئیں جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ایس ایچ او گلبرگ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ راجپر نے بتایا کہ علاقے میں بارات جانے کی خوشی میں کئی گئی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی بہنوں کی شناخت 20 سالہ یاسمین اور 6 سالہ ماریہ دختر جلال کے نام سے کی گئی جبکہ باراتی علاقے سے جا چکے اور کوئی یہ بتانے کو تیار نہیں کہ بارات کہاں گئی ہے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جو پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں ۔ اسپتال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ماریہ کی بائیں ران پر جبکہ یاسمین کی سیدھی پنڈلی پر گھٹنے کے قریب گولی لگی تھی۔

ادھرپنجاب بہاولپور میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 طالب علم جاں بحق ہوگئے، اوکاڑہ میں ستلج سکول کے سامنے دو آٹو رکشہ کی آپس میں ٹکر سے پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

بہاولپور کے علاقے یزمان میں وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سکول کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ طالبہ لائبہ، خدیجہ اور 14 سالہ الیاس نامی طالب علم شامل ہیں۔دوسری جانب اوکاڑہ ستلج سکول کے سامنے دو آٹو رکشہ کی آپس میں ٹکر کے دوران پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہوئے ہیں، دونوں رکشوں میں سکول کے بچے تھے۔

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

Shares: