پشاور میں چوری کے پیسوں میں حصہ نہ دینے پر دوستوں نے 2 دوستوں کو قتل کر دیا۔
باغی ٹی وی: پولیس کےمطابق پشاورکےعلاقہ دائودزئی میں 2 نوجوانوں کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتولین کے قاتل قریبی دوست نکلے ، واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے مقتول داؤد نے اپنے دوست سجاد کےہمراہ سسرالیوں کےگھر سے پیسے چوری کیے تھے، جس میں سے حصہ نہ دینے پر دیگر 2 دوستوں نے دو ہفتے پہلے دؤاد اور سجاد کو قتل کیا 2 نوجوانوں کے قتل کا ڈرامہ یکم ستمبر کو ہوا تھا-
قبل ازیں کراچی بن قاسم ٹاؤن میں دوست نے موبائل فون کے لیے دوست کو قتل کر دیا تھا واقعہ 16ستمبر کو پیش آیا تھا پولیس نے دعوی کیا ہے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون اور دیگر کاغذات برآمد کرلئے گئے ہیں۔
مسلم ن لیگ کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کو سر پر وزنی چیز کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے دوست سے26 ہزار میں موبائل خریدا اور8 ہزار کی ادائیگی کی تھی،دوست مسلسل رقم کا تقاضا کر رہا تھا کہ، پیسے واپس دویا موبائل واپس کرو،ملزم نے اپنے دوست کے سر پر بھاری چیز سے وار کیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔