مسلم ‏ن لیگ کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے

سینیٹر رانا مقبول احمد کچھ عرصے سے علیل تھے
0
33
PMLN

اسلام آباد: مسلم ‏ن لیگ کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے-

سینیٹر رانا مقبول احمد کچھ عرصے سے علیل تھے،آج انکی موت ہو گئی ہے، رانا مقبول احمد 2018ء سے سینیٹ کا حصہ تھے، سیاسی رہنماؤں نے ن لیگی رہنما سینیٹر رانا مقبول احمد کی موت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے انکی بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے

رانا مقبول احمد کی نمازجنازہ کل بدھ کو ادا کی جائیگی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا مقبول احمد کی نماز جنازہ کل 13 ستمبر بروز بدھ 10:30 بجے صبح بمقام 3 – مین بولیوارڈ ( boulevard ) گرین ایکرز ، رائے ونڈ روڈ ، لاھور پر ادا کی جائے گی

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رانا مقبول احمد کی وفات کا سن کر افسوس ہوا، وہ پاکستان کے وفا دار اور اللہ سے ڈرنے والے تھے، اللہ انکی آخرت اچھی کرے، آمین

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹر رانا مقبول احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی.

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےسینیٹر رانا مقبول کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا،سابق وزیر اعظم نے رانا مقبول کے اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہارکیا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) فیملی کے لئے آج غم کا دن ہے،رانا مقبول قائد محمد نواز شریف کے قریبی اور بااعتماد ساتھی تھے ،
دہائیوں پرانی دوستی کا یہ رشتہ آخری وقت تک اسی باہمی اعتماد اور محبت کے ساتھ قائم دائم رہا ،رانا مقبول ایک بہادر، سنجیدہ مزاج اور ذہین شخصیت تھے ،دانائی اور دانش مندی کے ساتھ امور کو سلجھانے والی شخصیت تھے،پولیس سروس کے دوران جرائم کے خاتمے کے لئے انہوں نے گراں قدر خدمات انجام دیں ،ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر رانا مقبول کے بیٹے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،چیئرمین سینیٹ نے رانا مقبول کے بیٹے رانا طلال سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی،صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹر رانا مقبول ایک بہترین سیاسی ورکر اور پارلیمنٹیرین تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما،علی محمد خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انا للّہ وانا الیہ راجعون ،سینٹر رانا مقبول صاحب کی وفات کا سن کر دکھ ہوا۔ بہت حلیم اور ملنسار انسان تھے اور ہمیشہ سخت سے سخت بات اچھے پیرائے میں کر جاتے تھے۔ بحیثیت پارلیمانی امور کے وزیر کے ان کے ساتھ سینیٹ اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ معاملات کو باریکی میں جانچنے اور پرکھنے کی صلاحیت رکھتے تھےاور بہت سے شعبوں بلخصوس پولیس اور قانون سے متعلق معاملات پہ ان کی گہری نظر تھی۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے اور ان کے پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین اللھم اغفرہ ورحمہ ولا تعزبہ و انک انت الغفور الرحیم

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر رانا مقبول احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نےمرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،اسپیکرنے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم سینیٹر ایک زیرک سیاستدان تھے، مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی،

رانا مقبول ہمارے گھر کے ایک فرد کی طرح تھے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے سینیٹر رانا مقبول احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا، مریم نواز نے رانا مقبول کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی اور کہا کہ رانا مقبول ہمارے گھر کے ایک فرد کی طرح تھے ہر مشکل، آزمائش اور امتحان میں بھی قائد نواز شریف سے ان کا تعلق اعتماد کی مظبوطی سے استوار رہا ،رانا مقبول کی وفات پارٹی اور ذاتی حوالے سے ہمارا بڑا نقصان ہے ،چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ، دانائی و حکمت کی باتیں، خوش اخلاقی و عاجزی ان کی شخصیت کے نمایاں اوصاف تھے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

سابق وفاقی وزیر ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہسینٹر رانا مقبول احمد کے انتقال کی خبر سنکر انتہائی دکھ ہوا۔ مرحوم نہایت محنتی ، مخلص اور فرض شناس انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین!

عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،

عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

Leave a reply