اسلام آباد ہائی کورٹ ،اعظم نذیر تارڑ کے وفاقی وزیر اور ممبر پاکستان بار کونسل دو عہدے رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

وکیل شعیب شاہین کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی گئی، درخواست گزار پرویز عنایت ملک کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی گئی، کیس کی سماعت اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی ،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل عدالت میں پیش ہوئےقمر سبزواری اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے.جونیئر وکیل نے عدالت میں کہا کہ شعیب شاہین مصروفیت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،شعیب شاہین کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کی جائے ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی.

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپشل برانچ کی بھرتیوں میں رولز کیخلاف ورزی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے پنجاب حکومت، آئی جی سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا ،جسٹس شاہد کریم نے حافظ محمد فرقان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹراسپیشل برانچ کی بھرتیوں کا اشتہار جاری ہوا، بھرتیوں کےلیے معیار ایم اے سکینڈ ڈویژن رکھا گیا ،درخواست گزار نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے بھرتیوں کا طریقہ کار پولیس رولز کی خلاف ورزی ہےعدالت بھرتیوں کا طریقہ کار کالعدم قرار دینے کا حکم دے

Shares: