بشکیک سے دو خصوصی پروازیں پاکستانی طلبا کو لے کر وطن واپس پہنچ گئیں

اس سے قبل بھی پرواز کے اے 571 لاہور ایئرپورٹ پر 180 سے زائد مسافروں کو لے کر پہنچی تھی
0
99
students

لاہور: کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے دو خصوصی پروازیں پاکستانی طلبا کو لے کر وطن واپس پہنچ گئیں۔

بشکیک سے اسلام آباد آنے والی پرواز اسلام آباد پہنچی ، پرواز اے کے این 4575 میں 140 مسافروں کو لایا گیا، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے وطن واپس پہنچنے والے طلباکا استقبال کیا
،اس موقع پر طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا کو کرغزستان میں جن مشکل حالات کا سامنا کرناپڑا ہے اس سے آگاہ ہیں، واپس آنے والے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں، حکومت کرغزستان سے واپس آنے والے طلبا کی ہرممکن مدد کرے گی،کرغزستان میں پاکستان کے سفیر مقامی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ مسلسل رابطے میں ہیں، طلباکے والدین کی مشکلات اور پریشانی کا بھی احساس ہے۔

وطن پہنچنے پر طلبا نے بشکیک میں مقامی افراد کی جانب سے ہاسٹلز اور رہاہش گاہوں پر حملوں بارے ہوئے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے کمروں کی لائٹیں بند کرکے گھنٹوں بیٹھےرہے مگر ایمبیسی میں کسی نے نمبر ہی نہیں اٹھائے، بمشکل یونیورسٹی انتظامیہ نے انتظام کرکے پرواز کا بندوبست کیا۔

پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی، آئی ایم ایف

طالب علموں نے مفت واپس لانے کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم 90 سے 92 ہزار روپے سفری اخراجات ادا کرکے آیا ہےحکومت کو چاہے ان کے لیے بھی کچھ اقدامات کرے۔

دوسری جانب پرواز کے اے 6571 طلباء سمیت 180 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچی اس موقع پر ایئرپورٹ پر طلبا کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے ،عطا تارڑ نے طلبا کو خوش آمدید کہا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان آرہے ہیں، بچوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ رکھا گیا بچوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا ہے، حکومت طلبا کے انخلا کو جلد یقینی بنائے۔

اس سے قبل بھی پرواز کے اے 571 لاہور ایئرپورٹ پر 180 سے زائد مسافروں کو لے کر پہنچی تھی، وزیر داخلہ محسن نقوی واپس آنے والے طلبا کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

ادھر کرغزستان میں پاکستانی طلبا سمیت غیرملکی طالب علموں پر تشدد اور ان طلبا کی اپنے اپنے وطن واپسی شروع ہونے کے بعد کرغز وزارت تعلیم نے یونیورسٹیوں کے امتحانات آئن لائن لینے کا اعلان کردیا۔

کرغزستان کی وزرات تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، فائنل سمسٹر کے علاوہ تمام طلبہ و طالبات اپنے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں، 1 سے 9 سمسٹر تک امتحانات آن لائن ہوں گے اور امتحانات کا شیڈول بذریعہ واٹس ایپ بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کی یونیورسٹیوں میں مقیم غیرملکی طلبا پر، جن میں پاکستانی طلبا بھی شامل تھے، مقامی طلبا نے دھاوا بول دیا تھا، اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا-

غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے، کرغز نائب وزیراعظم کا …

Leave a reply