دو سال بعد ایران میں پہلی سر عام پھانسی

0
43

تہران: ایران میں ہفتے کے روز ایک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے مرتکب شخص کو سر عام پھانسی دی گئی دو سال میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سر عام پھانسی ہے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارکن ایمان سابزکار جسے فروری 2022 میں جنوبی ایرانی شہر شیراز میں ایک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا کو جائے وقوعہ پر صبح سویرے پھانسی دی گئی۔ جولائی کے شروع میں ایرانی سپریم کورٹ نے ان کی سرعام سزائے موت کی توثیق کی تھی۔

راجئی شہر جیل میں، کم از کم 18 قیدیوں کو ایک دن میں پھانسی دی گئی، 10 کو ایک ہفتے پہلےآٹھ اورایک دن میں پھانسی دی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اورومیہ (ارمیا) جیل میں ایک سیاسی قیدی، جس کی شناخت شاکر بہروز کے نام سے ہوئی ہے، کو شہر کی انقلابی عدالت کی برانچ 1 نےموت کی سزا سنائی تھی اورایک خاتون سمیت کئی دیگر قیدیوں کو بھی قتل کےالزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

ایمان سبزیکر، جسے فروری 2022 میں جنوبی شہر شیراز میں ایک پولیس افسر کے قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی، کو صبح سویرے جائے واردات پر پھانسی دے دی گئی۔

ناروے میں قائم نارویجن ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (این جی او) کے ڈائریکٹر محمود امیری مقدم نے کہا کہ عوامی مقامات پر اس وحشیانہ سزا کو دوبارہ شروع کرنے کا مقصد لوگوں کو ڈرانا اور ان پر خوف کی دھاک بٹھانا ہے تاکہ وہ ڈر کر احتجاج نہ کرسکیں۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ایران قرون وسطیٰ کے دور کی یاد تازہ کررہا ہے۔

پھانسی کی مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک قیدی کا لباس پہنے ایک شخص کو ٹرک کرین سے جڑی رسی کے ساتھ زمین سے کئی میٹر تک لٹکایا گیا ہے۔

ایران میں سزائے موت عموماً جیلوں میں دی جاتی ہےتنظیم نے کہا کہ سرعام پھانسی کو ایک رکاوٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے گیارہ جون 2020ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایران میں کسی سکیورٹی اہلکار کےقتل میں سر عام سزائے موت دی گئی ہے۔

16 جون کو، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال پر ایک رپورٹ جاری کی، جس میں "سزائے موت اور پھانسیوں کی بڑی تعداد” اور "مناسب اور بروقت طبی دیکھ بھال سے انکار کی وجہ سے جیل میں موت کی رپورٹس” کی مذمت کی۔ ”

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران میں 2020 میں کم از کم 260 افراد کو پھانسی دیے جانے کی تعداد بڑھ کر 2021 میں 310 افراد تک پہنچ گئی اور 2022 تک یہ تعداد بڑھتی رہی۔

Leave a reply