بڑھتی آبادی پر قابو پانے کےلئے مختلف ممالک میں مہمات چلائی جارہی ہیں۔
مسلمانوں کی آبادی یونہی بڑھتی رہی تو دنیا پر قابض ہو جائیں گے. ہندوانتہاپسند لیڈر خوفزدہ
اس حوالے سے بھارتی ریاست آسام کی بی جے پی حکومت نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔فیصلہ کے مطابق
یکم جنوری 2021 کے بعد جن گھروں میں 2 سے زیادہ بچے پیدا ہوں گے، ان کے والدین کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ آسام کی کابینہ میٹنگ میں کای گیا۔ اس سلسلے میں ایک سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق چھوٹی فیملی کی لمٹ طے کر دی گئی ہے اور یکم جنوری 2021 سے دو سے زیادہ بچے والے والدین کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے 15 اگست کو لال قلعہ میں تقریر کے دوران بڑھتی آبادی پر فکر کا اظہار کیا تھا۔ مودی نے کہا تھا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی پر ہمیں آنے والی نسل کے لیے سوچنا ہوگا۔
ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے منعقد سیمینار سے مقررین کا خطاب