آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو دیئے مزید اختیارات

0
39

آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو دیئے مزید اختیارات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا، پنجاب بھر میں کمشنرز کو اضافی اختیارات دے دیئے گئے، پنجاب کے کسی بھی ضلع میں ریاست مخالف نعروں اور اقدامات پر ڈی سی کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا، کسی بھی ضلع میں ریاست مخالف اقدام پر ڈی سی مقدمہ درج کروا سکتا ہے

نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آزادی مارچ کی حمایت کر رکھی ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کا استعفیٰ لے کر رہیں گے ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے استعفے کے مطالبہ کو مسترد کر دیا اور کہا کہ احتجاج کریں جمہوری حق ہے لیکن استعفیٰ کا مطالبہ کسی صورت قبول نہیں.

آزادی مارچ سے پہلے ہی مولانا ہار مان گئے، کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

Leave a reply