لاہور: محکمہ موسمیات نے 20 سے 26 جولائی تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کل سےمون سون ہوائیں شدت کیساتھ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ ، مردان ، فیصل آباد اور لاہور میں 20 سے 23 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 24 سے 26 جولائی کے دوران کراچی، جامشورو، میرپورخاص، لاڑکانہ ، سکھر اوربینظیر آباد میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث پنجاب اورسندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلا دھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ عمان کی جانب بڑھ گیا ہے دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ آج بارش ہوسکتی ہے جب کہ ساحلی شہروں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری، برطانیہ میں آج بھی درجہ حرارت بلند رہنے کی وارننگ

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 سے 4 دن موسم خشک رہے گا جب کہ آئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے کراچی میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور سمندی ہوائیں بھی بحال رہے گی۔

قبل ازیں چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا تھا کہ 22جولائی کو ایک اورمون سون سلسلہ بھارت راجستھان کے راستے سندھ میں داخل ہوکربالائی سندھ پراثراندازہوسکتا ہےمون سون مکمل طورپرفعال ہے،24جولائی کو کراچی سمیت زیریں سندھ کے کچھ اضلاع میں اس کے اثرات بارش کی شکل میں نمودارہوسکتے ہیں،اس حوالے سے مذید بہترپیش گوئی آنے والے دنوں میں ممکن ہوگی۔

سری لنکا کے قائم مقام صدر نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی

شہر میں گزشتہ دوروز کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 68ملی میٹرریکارڈ ہوئی،ابرآلودموسم کی وجہ سے شہرکےدرجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جناح ٹرمینل پر3.4 ملی میٹر،اولڈ ائیرپورٹ 2.6ملی میٹر،مسرور بیس میں 1.5 ملی میٹر،گلشن حدید اورقائدآباد میں 1ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

بارش کا سسٹم کراچی کے جنوب مغرب میں شمالی بحیرہ عرب کے وسطی حصوں میں ہے،سسٹم کے مرکزمیں زیادہ سے زیادہ ہوا 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،سسٹم مغرب کی طرف عمان کے ساحل کی جانب بڑھےگا۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع لسبیلہ، اتھل، سونمیانی، اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی،تربت، آواران اور کیچ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،تیز بارشوں کے سبب پسنی، گوادر، جیوانی، تربت، آواران اور کیچ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر سیلاب آسکتا ہے۔

گھا نا میں جان لیوا ماربرگ وائرس کے اولین کیسز کی تصدیق

Shares: