مہنگائی میں پسے عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

0
53

مہنگائی میں پسے عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

باغی ٹی وی : پاکستان کے عوام جو پہلے مہنگائی کی وجہ سے بہت تنگ ہیں‌. حکومت نے اب تک مسلسل مہنگائی کر کے جینا مزید دو بھر کردیا ہے. عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا مرحلہ قریب آن پہنچا، نیپرا بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

نیپرا حکومتی درخواست پر بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کرے گا، نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

حکومت نے سال کے آغاز پر ہی بجلی مہنگی کر کے عوام پر بوجھ ڈال دیا تھا . ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ بجلی ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے چکی ہے اور حکومت نے دو ہفتے قبل باضابطہ طور پر بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا

یاد رہے کہ بجلی ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا عوام پر دو سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نئے سال کا ایک اور تحفہ،غریب عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

Leave a reply