200 حلقوں سے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،خالد مسعود سندھو

khalid masood

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدواران نے پنجاب کے 200 حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں، خالد مسعود سندھو

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پنجاب کے 200 صوبائی حلقوں سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدواران نے الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے لاہور،فیصل آباد ،ملتان، قصور، شیخوہورہ، گوجرانوالہ، راولپنڈی ،اوکاڑہ،سیالکوٹ،اٹک،وہاڑی،رحیم یارخان سمیت پنجاب کے 200حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں

-اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے تمام صوبائی حلقوں سے باکردار اور فعال امیدواروں کا انتخاب کرکے انتخابی میدان میں لارہی ہے۔ ہم نے پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل سے نکالنے اور محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے مرکزی مسلم لیگ کے نام سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کیساتھ کیساتھ سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے اس پلیٹ فارم سے قوم کو پڑھی لکھی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر بطور قوم سوچنے والی قیادت فراہم کریں گے، پاکستان کو درپیش سیاسی ومعاشی مسائل سے نکالنے کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ آئندہ جنرل انتخابات سمیت تمام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پاکستان کے تمام قوم و صوبائی حلقوں سے امیدواران میدان میں اتارے گی-

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ محض اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرے گی ہمارا نعرہ اسلامی فلاحی پاکستان ہے اور اس کیلئے ہم عوامی سطح پر شعور اجاگر کررہے ہیں مرکزی مسلم لیگ کا انتخابی نشان کرسی خدمت کی ضمانت،طاقت،مدد اور استحکام کی علامت کا نشان ہے، ہم عوامی سطح پر شعور بیدار کررہے ہیں اس شعور کی بیداری سے ہم اپنی منزل کو پائیں گے اور وہ منزل قائد اور اقبال کا اسلامی فلاحی پاکستان ہے۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئے روز نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں سے کبھی پیٹرولیم مصنوعات تو کبھی بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے- حکمرانوں کی بے حسی اور خود غرضی عوام کے سامنے عیاں ہوچکی ہے- کل تک تمام سیاسی جماعتیں جو ایک دوسرے مورد الزام ٹھہرا رہی تھیں- توشہ خانہ کی فہرستوں نے سب کو ننگا کر دیا ہے-مرکزی مسلم لیگ عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے،ہم نے پورے پنجاب میں اپنے نامزد امیدواران کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ انتخابات کی تیاری کے ساتھ رمضان المبارک میں ہر یونین کونسل اور شماریاتی بلاک کی سطح پر اپنا شیڈول جاری کریں اور عوامی رابطے کو مضبوط کریں۔ لوگوں کی خوشی و غمی میں شریک ہوں اور لوگوں کے لیےرفاہی سرگرمیوں کو تیز کریں-

قبل ازیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو انتخابی نشان کرسی آلاٹ کر دیا گیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پہلا انتخابی نشان پڑھائی والی (کرسی میز) تھا،جسے تبدیل کروانے کے لیے مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دی گئی تھی۔جس کو الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو انتخابی نشان (کرسی) آلاٹ کر دیا ہے،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب اور کے پی کے سمیت آئندہ جنرل اور ضمنی انتخابات (کرسی) کے نشان سے لڑے گی۔

اسلام آباد پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Comments are closed.