2021 معمول سے ہٹ کر چھوٹا سال ہو گا. سائنس دانوں کا انکشاف

سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ کرہ ارض گذشتہ 50 سالوں میں اپنی معمول کی رفتار سے کہیں زیادہ تیزی سے گردش رہی ہے جس کے نتیجے میں رواں سال ’نیگیٹیو لیپ سیکنڈ‘ کی ضرورت پڑ سکتی ہے یعنی 2021 معمول کے برخلاف مختصر سال ہو گا۔

سائنس دانوں کے مطابق زمین کی گردش کی رفتار متعدد عوامل سے متاثر ہوتی ہے جس میں اس کے مرکز کے پگھلے ہوئے حصے کی حرکت، سمندر اور ماحول بھی شامل ہے۔

’در حقیقت 2021 کی کئی عشروں میں سب سے چھوٹا سال رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔‘

Comments are closed.