فیصل آباد ایف ڈی اے کے زیر اہتمام نیلام عام کے دوران 20 کمرشل پلاٹس سات کروڑ روپے میں فروخت ہوئے جس میں بڑی تعداد میں بول دھندگان نے حصہ لیا۔ایف ڈی اے کی ملکیتی منتخب جائیدادوں کے نیلام عام کی کارروائی کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج نے کی جبکہ نیلام کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس طارق فیصل بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ای ایم عابد اشرف بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ای ایم i اسلم سرویا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر مرزا، اکاؤنٹنٹ ریکوری میاں منیب اس موقع پر موجودتھے۔

نیلامی کے دوران ملت ٹاؤن کے کمرشل سنٹر کی انیس دکانات اور ٹرک سٹینڈ کی ایک دکان کامیاب بولی کے دوران فروخت ہوئیں۔کامیاب بولی دھندگان کو زیرنیلامی کا 1/3 حصہ نیلامی سے سات دن کے اندر جمع کروانا ہوگا اور بقایاجات ڈائریکٹر جنرل کی حتمی منظوری کے بعد 30 یوم کے اندر جمع کرانے کے پابند ہونگے۔

Shares: