22 سالہ نوجوان کے قتل پر پولیس کے خلاف کیوں ہوا احتجاج

باغی ٹی وی : نواب ٹاون کے علاقہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے ورثا کا انوسٹی گیشن ونگ پولیس کے خلاف احتجاج ، مظاہرین نے ضرار شہید روڈ پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا ،مقتول زوہیب کے لواحقین ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کر ریے تھے. 22 سالہ .زوہیب کی لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے.مظاہر ین نے کہا کہ پولیس ملزمان سے ساز باز کر چکی ہے. 22 سال زوہیب کو ایک ماہ پہلے چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا تھا، مقتول زوہیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،لاہور مقتول کو ظل شاہ اور دیگر دوستوں نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا تھا،مظاہرین نے الزام لگایا کہ ملزم عمیر کی بہن رابعہ اسلم موٹروے پولیس میں انسپکٹر ہیں. لیڈی انسپکٹر نے پولیس کے ساتھ ساز باز کرکے ملزمان کو بے گناہ کر دیا.یہ واقعہ جی4 بلاک نواب ٹاون میں پیش ہوا مظاہرین
ذوہیب کے تایا اسلم نے الزام لگایا کہ لاہور پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز کررہی ہے.

Shares: