بیوی کے پیار میں خود کو آگ لگانے والا خاوند ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا

بیوی کے پیار میں خود کو آگ لگانے والا خاوند ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا ورثا کا لعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج سسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ روہیلانوالی کی حدود موضع ماہڑہ غربی پانچ مرلہ سکیم کے رہائشی اللہ وسایا قصائی نے گھریلو جھگڑے اور بیوی کی طرف سے طلاق مانگنے کے مطالبے پر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی اللہ وسایا قصائی کا 60% جسم جھلس گیا جسے فوری طور ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ورثا لعش لے کر جی ٹی روڈ روہیلانوالی بائی پاس پر لے آئے اور لعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج شروع کردیا جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ مرحوم اللہ وسایا کے سسر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے مقامی پولیس تھانہ روہیلانوالی موقع پر پہنچ گئی اور کئی گھنٹے کے مزاکرات کے بعد ورثا لعش کے کر گھر کو روانہ ہو گئے

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Comments are closed.