واشنگٹن: متحدہ عرب امارات کو 23.23 بلین ڈالر کا اسلحے کی فروخت،خطے میں عدم توازن کاخطرہ:اسرائیل متذبذب ،اطلاعات کے مطابق امریکا متحدہ عرب امارات کو 23.23 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کیلئے تیار ہوگیا،

عرب امارات کےذرائع کے مطابق امریکا سے ملنے والے اس اسلحے میں جدید ایف 35 جنگی طیارے، مسلح ڈرون اور میزائل شامل ہے، جوبائیڈن انتظامیہ نے اسلحہ فروخت کرنے پرباقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات کو پچاس ایف 35 جنگی طیارے، مسلح ڈرون اور آرٹلری فروخت کرنے کیلئے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے نومبر میں کانگریس کو بتایا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے متحدہ عرب امارات کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

خلیجی ملک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے’’ابراہام اکارڈ‘‘ کا حصہ ہے۔ اسی مدت میں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈان اور مراکش کے ساتھ بھی معاہدے کیے تھے۔

Shares: