23 جون تاریخ کے آئینے میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1661ء انگلینڈ کے چارلس دوئم اور پرتگال کی کیتھرینا کی شادی ہوئی، بمبئی کو شہزادی کے جہیز کے طور پر انگلینڈ کو دیا گیا۔
1757ء انگریز گورنر جنرل رابرٹ کلائیو نے 3 ہزار سپاہیوں ( 500 انگریز اور 2500 ہندوستانی) کے ساتھ جنگ پلاسی میں نواب سراج الدولہ کی بظاہر 5 لاکھ سپاہیوں پر مشتمل فوج کو میر جعفر جیسے غداروں کی مدد سے شکست دیکر بنگال پر قبضہ کر لیا۔
1758ء سات سال تک چلی کری فیلڈ کی جنگ میں برطانوی فوج نے فرانسیسی فوج کو شکست دی۔
1810ء بمبئی میں ڈنکن بندرگاہ کا کام مکمل ہوا۔
1868ء ٹائپ رائٹر کے موجد کرسٹوفر لیتھم شولر نے اس ایجاد کو اپنے نام کروایا۔
1927ء آل انڈیا ریڈیو نے بمبئی اور کلکتہ سے اپنی نشریات شروع کیں۔
1930ء سائمن کمیشن نے ہندوستان کی تشکیل اور برما کو الگ کرنے کی سفارش کی۔
1956ء مصر کی عوام نے بھاری اکثریت سے جمال عبدالناصر کو جمہوریہ مصر کا پہلا صدر منتخب کیا، اپنے اقتدار کے 18 برسوں میں ناصر کو بے پناہ عوامی مقبولیت حاصل ہوئی۔
1958ء امریکہ میں شکاگو کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے 92 بچے اور تین راہبائیں ہلاک ہو گئیں۔
1960ء جاپان اور امریکہ نے ایک دفاعی سمجھوتے پر دستخط کئے۔
1968ء بیونس آئرس اسٹیڈیم میں فٹبال میچ کے دوران بھگڈر مچ جانے سے 74 افراد ہلاک ہو گئے۔
1969ء وارین ای برگر امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے۔
1985ء ائر انڈیا کا جمبو جیٹ طیارہ مونٹریال، ٹورونٹو (کناڈا) سے انڈیا براستہ لندن جاتے ہوئے كنشكا کے بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہوا، اس میں سوار تمام 329 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ اس تلاشی میں کینیڈا کی انتظامیہ نے جہاز میں سے تین مشتبہ پیکٹ اتارے تھے۔ طیارہ آئرلینڈ کے ساحلوں کے قریب فضا میں ہی تباہ ہو گیا جب وہ لندن کے ہیتھرو ائر پورٹ سے صرف 455 منٹ کی مسافت پر تھا۔ ممکنہ طور پر کارروائی سکھ علیحدگی پسندوں کی جانب سے جہاز میں بم رکھ کر کی گئی۔
1993ء جرمنی کے شہر برلن میں امریکی افواج 48 برس قیام کرنے کے بعد واپس چلی گئی۔
1994ء جنوبی افریقہ کا اقوام متحدہ میں اپنی رکنیت کے لئے دعوٰی۔
1996ء شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لیا۔
1997ء چنئے کے اناّ روڈ ٹیلی فون ایکسچنج میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کے ٹرانسمیشن آلات تباہ ہو گئے۔
2007ء کراچی میں شدید بارش سے 230 افراد ہلاک ہوئے۔
2008ء پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔
2012ء آسٹن ایٹن نے امریکی اولمپک مشن کے دوران ڈیکا تھیلون کا عالمی ریکارڈ کو توڑا۔
2013ء نک والریڈا امریکہ کے گرینڈ كنين کی پہاڑی کو رسی پر کامیابی سے چل کر پار کرنے والے پہلے شخص بنے۔
23جون 2000ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے قیام کی پچاسویں سال گرہ کے موقع پردویادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر اس کالج کا لوگو شائع کیا گیا تھااور انگریزی میں 50 YEARS OF INSTITUTE OF COST AND MANAGEMENT ACCOUNTS OF PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت دوروپے اور پندرہ روپے تھی اور انھیں فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا۔
2017ء۔۔کوئٹہ میں آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب خودکش دھماکے میں 13 افراد شہید
23 جون 2017 کو، پاکستان میں دہشت گردی کے ایک سلسلے کا آغاز ہوا جس میں نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے۔ ان میں کوئٹہ خودکش دھماکا، جس میں پولیس کو نشانہ بنایا گا۔ اس کے بعد پاراچنار کے بازار میں دو دھماکے کیے گئے اور کراچی میں 4 پولیس افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
2021ء۔۔نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ساؤتھ ہمپٹن میں پہلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کیوی بولرز نے گھر کے شیروں کو باہر کھل کر نہ کھیلنے دیا اور پہلی اننگز کائل جیمیسن کی شاندار بولنگ کے آگے بھارتی بیٹسمین صرف 217 رنز ہی بناسکے۔نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن 5 وکٹیں لے کر نمایاں رہے بھارتی بیٹسمین اجنکیا رہانے 49 اور ویرات کوہلی 44 رنز بنا کر سرِ فہرست رہے۔نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کم اسکور کا زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے اور پہلی انگنز میں صرف 32 رنز کی برتری لینے میں کامیاب ہوئے اور پوری ٹیم 249 پر آل آؤٹ ہوگئی۔اس اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے 54 اور کین ولیمسن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی طرف سے محمد شامی 4 وکٹیں لے کر کامیاب بولر بنے۔میچ کی تیسری اننگز میں بھارتی بلے بازوں کا حال اس سے بھی زیادہ برا رہا، اور پوری ٹیم صرف 170 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔رشبھ پنٹ کے 41 اور روہیت شرما کے 30 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردی نہیں دکھا سکا جبکہ اس مرتبہ ٹم ساؤتھی نے سب سے زیادہ 4 شکار کیے۔کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف ملا جو اس نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔کپتان کین ولیمسن نے اعصاب شکن مقابلے میں 52 جبکہ روس ٹیلر نے 47 رنز کی یادگار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔کائل جیمیسن کو مجموعی طور پر 7 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میچز 5 دنوں پر مشتمل ہوتے ہیں، تاہم فائنل کے لیے ایک ریزرو ڈے رکھا گیا تھا، اور اس میچ کا فیصلہ بھی اسی ریزرو ڈے میں ہوا جو میچ کا مجموعی طور پر چھٹا دن تھا۔
تعطیلات و تہوار :
1991ء مالدووا نے آزادی کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی