لاہور: ریلویز پولیس ٹریننگ سکول میں231 افسران اور جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

0
65

لاہور:ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں محکمانہ کورسز میں تربیت حاصل کرنے والے 231 افسران اور جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی-

باغی ٹی وی : دوسرے اَپر، چوتھے انٹرمیڈیٹ اور 25 ویں لوئر سکول کورسز کے231 ٹرینیز نے 16 ہفتوں کے دورانیہ میں 8 اہم مضامین کے شعبہ جات میں تربیت حاصل کی جن میں ریلویز لاء سمیت دیگر قوانین، اخلاقیات، کردار سازی،فزیکل ٹریننگ، ویپن ہینڈلنگ، فائرنگ، غصے اوردباؤ پرکنٹرول (SMCA) اور مثل رائٹنگ کی تربیت شامل ہےتربیتی کورس مکمل ہونےکے بعد سب انسپکٹر انسپکٹر، ہیڈکانسٹیبل اے ایس آئی اور کانسٹیبل ہیڈکانسٹیبل کے عہدوں پر پروموشن کے اہل ہو جائیں گے۔

ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمد وقار عباسی نے اے آئی جی ایڈمن قیصر بشیر مخدوم اور پرنسپل والٹن کے ہمراہ مہمان خصوصی آئی جی ریلویز راؤ سردار علی خان کا پُرجوش استقبال کیا۔پرنسپل والٹن سید ابرار عباس نے آغاز میں سپاس نامہ پیش کیا اور چار ماہ کے دورانیہ میں ٹرینیز کو پڑھائے گئے ٹریننگ ماڈیول کے بارے میں آگاہ کیا۔

آئی جی ریلویز نے اپنے خطاب میں ٹرینیز کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انھوں نے اساتذہ اور پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا اور اظہار کیا کہ ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن کو ایک قابل قدر ادارہ سمجھا جاتا ہے جو کہ اپنے ٹرینیز میں نمایاں خوبیاں پیدا کرتا ہے جس سے تربیت یافتہ افسران اور اہلکار بہترین اقدار کے حامل ہوجاتے ہیں۔

آئی جی ریلویز نے مزید کہا کہ ریلویز پولیس میں بہترین پیشہ وارانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ اہلکاروں کی میرٹ اور سینیارٹی کے مطابق پروموشن کو تیز کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلویز پولیس جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے بہت سی ناگزیر تبدیلیوں کو محکمے میں متعارف کروانے جارہی ہے۔ انھوں نے ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمد وقار عباسی کی خصوصی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کوششوں کی بدولت 45 سال سے رائج تھانوں کے مینوئل سسٹم کو آن لائن کیا جارہا ہے، CRMS اور PSRMSجیسے جدید نظام کو ریلویز پولیس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

آئی جی ریلویز نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام ٹرینیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری تندہی اور لگن سے سرانجام دیں اور مصیبت زدہ مسافروں کے مددگار بنیں، انھوں نے پاکستان ریلویز کے اثاثوں کے تحفظ میں اپنا قلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ مزید واضح کیا کہ پاکستان ریلویز کی ترقی کے لئے اپنے آپ کو مستعد اور تیار رکھیں اور عوام کا سچا خادم بننے کی صلاحیت پیدا کریں۔

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریینز کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا، جس میں محمد اکرام ڈوگر، اللہ دتہ اور فیصل شہزاد مجموعی طورپر بہترین ٹرینیزکے طورپر سامنے آئے۔تقریب میں مدعو کیے گئے ریلویز افسران، پولیس افسران/اہلکاروں اور ٹرینیز کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

Leave a reply