24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 1 شہری جاں بحق جبکہ 52 نئے کیسز رپورٹ

0
47

ملک بھر میں کورونا کے 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 شہری جاں بحق ہوگیا۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 807افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 625 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 7 ہزار 512 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.69فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 7 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا کے43 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔


خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا اور صرف 1 روز کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار375نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد4 کروڑ 46 لاکھ کے قریب جا پہنچی۔ بھارتی حکومت کا رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے 4 کروڑ 40 لاکھ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں جن کو ملک کے مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداددوشمار سے پتہ چلا کہ 1 روز کے دوران کورنا وائرس سے مزید 18 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

Leave a reply