اگلے 24 گھنٹے کراچی والوں کے لیے بڑے اہم

0
45

کراچی :اگلے24 گھنٹے کراچی والوں کے لیے بڑے اہم سوئی سدرن نے کئی ہفتوں کے بعد اگلے 24 گھنٹے کراچی والوں کے لیے بہت اہم قراردیئے ،ذرائع کے مطابق اس دوران سی این جی دستیاب ہوگی ۔ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی جمعہ کی صبح 8 بجےبحال کردی جائے گی۔

"مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے

ترجمان سوئی سدرن نے یہ بھی کہا کہ سی این جی کی آئندہ بحالی کا فیصلہ گیس دستیابی کی صورتحال دیکھ کر ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل دو روز پہلے کراچی میں گیس مسلسل 8 گھنٹوں کے لئے کھولی گئی تھی،کراچی کو گیس کی فراہمی کا فیصلہ ہفتے کو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی کوآرڈی نیٹر سمیر نجمل اور ایس ایس جی سی حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

سمیر نجمل نے بتایا کہ ایس ایس جی سی حکام نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے گیس کا پریشر بہتر ہونے کی توقعات ہیں جس کی وجہ سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی سپلائی معمول پر آنے کا قوی امکان ہے اور سی این جی سیکٹر کا بحران ختم ہوجائے گا جس کے بعد اس شعبے کے لیے ناغے کا سابقہ شیڈول بحال کردیا جائے گا۔

عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

Leave a reply