"مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے

0
35

انقرہ :”مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے،ادھرپاکستان نے بھی سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں‌،ذرائع کےمطابق ترک صدر طیب اردوان کی ہدایت پرترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولوامریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کروانےکی دائرہ کار میں آج عراق روانہ ہونگے ۔

ترک دفتر خارجہ کے مطابق ، خطےکی حالیہ صورتحال کے نتیجے میں بڑھنے والی کشیدگی کم کروانے کے تحت سفارتی کوششوں میں اضافے کےلیے وزیر خارجہ 9 جنوری 2020 کو عراق کا یک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ علاقائی صورت حال سمیت دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کریں گے۔

دوسری طرف خطے میں جنگ کے ممکنات کے پیش نظرامریکی سیکرٹری دفاع نے بھی آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوٹیلی فون کیا ہے اوران سے درخواست کی ہےکہ وہ براہ مہربانی جنگ کوروکنے کےلیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں‌

Leave a reply