ٹرین حادثہ، چوبیس گھنٹے میں‌ مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، ہفتہ کے دن فیصلہ سناؤں‌ گا. شیخ‌ رشید احمد

0
46

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حیدر آباد ٹرین حادثہ سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے. چوبیس گھنٹے میں اس کی تحقیقات مکمل کر لی جائے گی اور ہفتہ کے دن ایک بجے میں فیصلہ بھی سناؤں‌ گا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں‌ کہاکہ سی ای او کو میں‌نے آرڈر کر دیا ہے وہ اس حادثہ کی تحقیقات کیلئے جارہے ہیں. یہ واقعہ آج شام ساڑھے پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب جناح ایکسپریس نے حیدر آباد کے قریب ایک کھڑی مال گاڑی کو ٹکر دے ماری.

ان کا کہنا تھا کہ لائن کلیئر کر دی گئی ہے. مسافر الحمد للہ محفوظ ہیں اور ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے. وہ اپنی منزل کی جانب رواں‌دواں‌ ہے. پاکستان ریلوے اس تکلیف پر مسافروں سے معذرت خواہ ہے.

واضح رہے کہ اس حادثہ میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

Leave a reply