سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت،عدالت کا بڑا حکم

0
65

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے اقلیتی کمیشن سے عملدامد سے متعلق ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے وزارت مذہبی امور اور وزارت تعلیم کو اقلیتی کمیشن سے تعاون کرنے کی ہدایت کر دی،ون مین کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل عدالت میں پیش ہوئے

چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ ون مین کمیشن بنایا تھا، اس کا کی پیش رفت کیا ہے؟ سربراہ کمیشن نے کہا کہ وزارت مذہبی امور سے تعاون کی درخواست کی لیکن مثبت جواب نہیں ملا ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اقلیتی کمیشن میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر اقلیتوں کو شامل ہونا چاہیے،

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا بل 2020 قائمہ کمیٹی نے کیا مسترد

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری ایسا کیسے کرسکتا ہے، کیا پیسہ اس کہ جیب سے جارہا تھا؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اقلیتی کمیشن کے ساتھ اداروں کو تعاون کرنا چاہیے، اگر کوئی تعاون نہیں کررہا تو ہم بیٹھے ہیں،

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ دیتا ہے،

کابینہ کے کتنے اراکین نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی حمایت کی تھی؟ وزیر مذہبی امور بول پڑے

Leave a reply