اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کے لئے عدالت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگلا سال الیکشن کا ہے
مریم نواز عدالت پہچنیں تو سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مریم نواز گاڑی سے اتریں تو صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ لیگی قیادت کو آج بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ہے اس میں تو مجرموں کو لایا جاتا ہے جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کو جتنا خوف جمہوری قیادت سے ہے اتنا کسی سے بھی نہیں،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے وہ اس کو بھی بھگتنا پڑے گا۔اگلا سال الیکشن کا ہے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری آج کی ملاقات کے بعد ش لیگ ن لیگ م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکھٹے ہیں،،کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کر رہے ہیں، ہمارا خاندان اکٹھا ہے اور رہے گا،
لیگی قیادت کو آج بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ہے ، صحافی کا سوال#baaghitv #pakistan #pmln #nab #MaryamNawaz #maryamnawazinquetta #shehbaz #PDMExposed #AyazSadiq @MaryamNSharif @CMShehbaz pic.twitter.com/gFFIixTqJR
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 2, 2020
مریم نواز نے عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات کی،شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں ایاز صادق کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان الیکشن بارے بھی بات چیت کی گئی، اس موقع پر احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
عدالت میں شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ہے کیا کہیں گے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت بری بات ہے لیکن کوئی بات نہیں۔
عدالت پیشی کے موقع پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ماسک پہن رکھے تھے، مریم نواز بھی عدالت میں گئیں تو انہوں نے بھی کرونا سے بچاؤ کے لئے ماسک پہن رکھا تھا، مریم نواز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے درمیان میں بیٹھیں
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
لگتا ہے کسی اور طریقے سے انکی طلبی کروانا پڑے گی. منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے ریمارکس
واضح رہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مریم نواز کی شہباز شریف سے پہلی ملاقات ہے، حمزہ شہباز سے بھی مریم نواز کی کافی عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد کا پیغام شہباز شریف تک پہنچائیں گی، مریم نواز شہباز شریف پارٹی صدر کو پارٹی اجلاسوں بارے بھی آگاہ کریں گی
ن لیگی رہنماؤں کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان بھی احتساب عدالت کے باہر پہنچ چکے ہیں،
عدالت میں مریم نواز حمزہ شہباز کے گلے لگ گئیں،ویڈیو سامنے آ گئی