27 کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار خود ہے. سابق وفاقی وزیر
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 27 کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار خود ہے.
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 27 کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد خود سارے صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج 70 وزراء 2 کے اضافے کے بعد 72 ہوگئے ہیں، لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں، اور یہ امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں۔
آج 70 وزراء 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں،یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔ PDM الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 21, 2022
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کہنا تھا کہ رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مارا گیا اور 1.50 روپے اضافہ کر دیا، ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، طاقتور بے قصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں، ہائی کورٹ نے پینا ڈول دلائی ہے اب آٹا بھی دلائے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، اس کا فیصلہ ہونے والا ہے، کہ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں، ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی، سینکڑوں کینٹینرز اسلام آباد آگئے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی کی جانب سے اسلام آباد میں 30 ہزار کی نفری منگوائی گئی ہے، رنجیت سنگھ کی سوچ اسلام آباد کو پانی پت کا میدان بناناچاہتی ہے، 27 کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد خود سارے صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار ہے۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جب کہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔ عوام کا فیصلہ دو ٹوک ہے، الیکشن کراؤ اورگھر جاؤ۔