بریکنگ: جہانگیرترین کےعشائیے میں29 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت،لاہوراوراسلام آبادلرزاٹھے

0
31

لاہور: بریکنگ: جہانگیرترین کےعشائیے میں29 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت،لاہوراوراسلام آبادلرزاٹھے ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنماء جہانگیرترین کے عشائیے میں 29 قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے شرکت کرکے عمران خان اورعثمان بزدار کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

ذرائع کے مطابق سینئر رہنماء پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے عشائیے میں 2 صوبائی وزرا اور 4 صوبائی مشیروں سمیت21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
جبکہ 8 ارکان قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ عشائیے میں شرکت کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی، سجاد وڑائچ ، سمن نعیم ، افتخار گوندل، عون چودھری، طاہر رندھاوا ، زوار وڑائچ ، نذیر بلوچ ،امین چودھری، خرم لغاری، اسلم بھروانہ ، نذیر چوہان ، آصف مجید ، بلال وڑائچ ،عمر آفتاب شریک ہوئے۔

عشائیے میں صوبائی مشیرعبدالحئی دستی ، امیر محمد خان ، رفاقت گیلانی ، فیصل جبوانہ، صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اور صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے 10 اپریل کو بیکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ہے،

اسی حوالے سے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے جہانگیر ترین سمیت 80 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ناراض ہیں،

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسیشل برانچ نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین کے ساتھ 53 ارکان اسمبلی کی رپورٹ دی ہے، جہانگیرترین وفاقی اور صوبائی حکومت گرانے کی پوزیشن میں ہیں۔

Leave a reply