پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ اگر وہ گلوکار نہ ہوتے تو کرکٹر ہوتے-
باغی ٹی وی : گلوکار عاصم اظہر سوشل میڈیا پر کرکٹ کے حوالےسے کافی فعال نظر آتے ہیں اور ان کی انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹ دیکھنے کے بعد اس بات کا اندازہ پوتا ہے کہ انہیں کرکٹ سے کس قدر لگاؤ ہے۔
حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں عاصم اظہر نے لکھا کہ ‘اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو شاید میں کرکٹر ہوتا’۔
ویڈیو شیئر کرنے کے بعد عاصم اظہر نے اپنی اسٹوری پر یہی پوسٹ شیئر کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس نوجوان اور مستحق ٹیلنٹ کو نظر انداز کرنا بند کریں’۔
علاوہ ازیں عاصم اظہر کی اس پوسٹ پر پاکستانی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑی اعظم خان نے کہا کہ ‘ہم غریبوں کے پیٹ پر کیوں لات مار رہے ہو؟’
پاکستانی کھلاڑی اعظم خان کے اس دلچسپ تبصرے پر عاصم اظہر نے کہا کہ ‘لوگوں کو پتا ہے کہ آپ کے پاس بلوں سے زیادہ گٹارز ہیں؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کمنٹ کیا کہ پی ایس ایل کے لیے یہ بیٹسمین دستیاب ہے؟
جس پر عاصم اظہر نے کہا کہ اگر کپتان آپ ہوں تو پھر دستیاب ہوں-
علاوہ ازیں طلال قریشی نے بھی عاصم اظہر کی تعریف کی-