29 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ،کئی ماہ سے سلسلہ جاری

0
90

قصور
درندگی کی انتہاء،مسلسل 29 گھنٹے تک بجلی غائب رہنا معمولی بات،لوگ پانی کی بوند کو ترس گئے،بلاوجہ لوڈ شیڈنگ کئی مہینوں سے معمول

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اوراڑہ کلاں و اوراڑہ خورد میں گزشتہ کئی ماہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پہ کئی بار اہلیانِ علاقہ نے احتجاج بھی کیا تاہم کوئی شنوائی نا ہوئی ہے
گزشتہ روز بروز ہفتہ دن 2 بجے غیر اعلانیہ بجلی چلی گئی جو کہ تقریباً 29 گھنٹوں بعد اتوار کی شام 6 بجے آئی

ان 29 گھنٹوں میں ایک بار بھی بجلی ایک سیکنڈ کیلئے بھی نا آئی
اس ساری صورتحال کے پیش نظر مقامی لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اور مساجد میں اذانیں بھی نا گونجیں
مقامی لوگوں نے بارہا انتظامیہ و واپڈا سب ڈویژن راجہ جنگ سے سوال کیا ہے کہ ہمارا کیا قصور ہے جو ہمیں اس طرح ذلیل کیا جاتا ہے؟ کیا ہم لوگ آپ کی نظروں میں انسان نہیں ہیں؟
مقامی لوگوں نے بتلایا کہ واپڈا سب ڈویژن راجہ کی طرف سے ہمارے ساتھ ایسا سلوک گزشتہ کئی ماہ سے کیا جا رہا ہے جس پہ مقامی لوگ علاقہ ایم پی اے چوہدری الیاس گجر و علاقہ ایم این اے میاں محمد شہباز شریف ( وزیراعظم پاکستان) سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ہم کسی اور سلطنت کے باسی ہیں یا پھر واپڈا حکام ہمیں اپنا صارف مانتی ہی نہیں؟
اگر چند لوگ بجلی چوری کرتے ہیں تو اس کی سزا انہیں پکڑ کر دی جائے ناکہ ہم لوگوں کو اس طرح ذلیل کیا جائے
واضع رہے کہ ان دو دیہات میں خالصتاً کھیتی باڑی اور مویشی پالنے کا کام ہے جس کی وجہ سے بدترین لوڈ شیڈنگ سے انسانوں کیساتھ جانور بھی چارہ کھانے سے محروم رہتے ہیں
مقامی لوگوں نے بتلایا ہے کہ راجہ جنگ سب ڈویژن واپڈا قصور کا چور عملہ جو کہ بیس سالوں سے اسی ایک جگہ تعینات ہے خود لوگوں سے بجلی چوری کرواتا ہے اور مال بناتا ہے جہاں بجلی چوروں کو پکڑنا لازم ہے وہاں اس عملے کو تبدیل کرنا اور ان کا احتساب کرنا بھی لازم ہے

Leave a reply