3 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

0
74

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر اور اے ایس پی سٹی توحید الرحمن کی زیر نگرانی تھانہ اے ڈویژن پولیس نے خطرناک بین الاضلائی 03رکنی آسو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے تھے.شیخوپورہ گرفتار ملزمان نے 3 روز قبل بھی تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں گھروالوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی تھی۔شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے 72 گھنٹوں میں ٹریس آوٹ کر کے ملزمان سے لوٹی جانے والی رقم اور سونا برآمد کیا۔ ملزمان سے 21لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات. نقدی.موبائل فونز.لیپ ٹاپ.3 عدد پسٹل.اور موٹر سائیکلیں برآمد۔ پکڑے جانے والے ملزمان گوجرانوالہ. لاہور.اور شیخوپورہ کے مختلف 18 مقدمات میں مطلوب تھے۔

Leave a reply