لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 برس میں پاکستان کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیاں تباہ کن ہیں، تین برس میں پاکستان کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہیں، ملک پر آئی ایم ایف کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔
ذرائع آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی کے اثرات کے باعث یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔
یکم نومبر سے پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کے آغاز میں ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لٹرتک بڑھنے کا خدشہ ہے اگلے 5 دن میں امپورٹ ہونے والا تیل قیمت کے اتار چڑھاؤ کا حتمی تعین کرے گا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ کے اعدادو شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین سال میں مہنگائی نے 70 سال کے ریکارڈ توڑ دیے، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوگیا، جب کہ گھی، تیل، چینی، آٹا اورمرغی کے گوشت کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کے نرخ 57 فیصد اضافے سے 4 روپے 06 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر کم از کم 6 روپے 38 پیسے فی یونٹ کی سطح پر آگئے وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کے نرخ 57 فیصد اضافے سے 4 روپے 06 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر کم از کم 6 روپے 38 پیسے فی یونٹ کی سطح پر آگئے۔
پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ جاری…
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی بھی میدان عمل میں نکل چکی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 29 اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے، ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو عمران خان نے چھیننے کی کوشش کی ہے۔مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار کے لیے سیاست نہیں کرتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے احتجاج کیا، پاکستان پیپلز پارٹی 29 اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔
26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان
دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گےراولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گےہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔