مزید دیکھیں

مقبول

افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان شہری...

اوچ شریف: سبزی و فروٹ منڈی میں من مانی قیمتیں، عوام پریشان

اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) سبزی و...

چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد:چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب...

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے،ملک محمد احمد خان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، ملک محمد احمد خان نے...

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

تین شہروں کے سیوریج لائنوں کے سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: نیشنل پولیو لیبارٹری نے تین شہروں کے سیوریج لائنوں کے سیمپلز میں وائرس کی تصدیق کی ہے-

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق تین شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 6 اور 7 مئی کو ہوئی تھی،حیدرآباد، چمن اور پشین کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، حیدرآباد کے علاقہ قادر پمپنگ سٹیشن کی سیوریج پولیو پوزیٹو ہے، رواں سال حیدر آباد کے 7 سیوریج سیمپلز پولیو پوزیٹو ہو چکے ہیں، حیدر آباد کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے۔

اسی طرح چمن کے علاقہ ہادی پاکٹ انوائرمنٹل سائٹ کی سیوریج پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال چمن کے دس سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، چمن کی سیوریج میں پولیو وائرس مقامی طور پر پھیل رہا ہے،علاوہ ازیں پشین کے علاقہ طروا کی سیوریج لائنوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں برس پشین سے چار سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں، پشین کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق بھی کوئٹہ سے ہے۔

پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

ذرائع کے مطابق 2024 کے پولیو پوزیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے، رواں سال 38 اضلاع کی سیوریج پولیو وائرس سے آلودہ ہو چکی ہے، گزشتہ برس 28 اضلاع کے 126 سیوریج سیمپلز پولیو پوزیٹو نکلے تھے، رواں موسم گرما کے دوران پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کا امکان ہے، رواں سال پولیو پوزیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 200 سے بڑھنے کا امکان ہے، رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے تین کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات