بشام میں چینی انجینیئرز پر حملے میں ٹی ٹٰی پی ملوث ہے ، محسن نقوی

0
53
mohsin naqvi

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بشام میں چینی انجینیئرز پر حملے میں افغان سرزمین استعمال کی گئی، کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ تمام شواہد موجود ہیں کہ بشام واقعہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا، افغان سرزمین استعمال ہوئی، منصوبہ بندی سے چینی شہریوں پر حملہ کیا گیا۔ ثبوت افغان حکومت کے حوالے کیے گئے لیکن اب افغان حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، چین اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، وہ ہماری بہتری اور ہم ان کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں پر سیکیورٹی بڑھائی ہے، حکومت بخوبی جانتی ہے کہ کونسی طاقتیں امن خراب کرنا چاہتی ہیں، چینی شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے بہت ضروری ہے، چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے نئے ایس او پیز بنائے ہیں، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، اگلے مہینے وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پر نیکٹا کے سربراہ رائے طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا جس کے تمام شواہد موجود ہیں، 26 مارچ کوچینی انجینئرزکا قافلہ داسو جارہا تھا، قافلہ داسوکی طرف رواں دواں تھا کہ کارمیں بیٹھے خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیزمواد کار کے دروازوں میں فکس کیا گیا تھا، چینی انجیئنرز کی بس دھماکے بعد 150 فٹ گہرے نالے میں گرگئی تھی، حملے میں استعمال ہونے والی سلور کارکا ماڈل 2006ء تھا۔رائے طاہر نے مزید بتایا کہ گاڑی پاکستانی نہیں یہ کار افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئی، حملے کا سارا پلان افغانستان میں بنایا گیا۔

Leave a reply