کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

0
45

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبلیغی مرکز میں قیام پذیر افراد میں سے کرونا وائرس سے 9 کی ہلاکت ہو گئی ہے جبکہ 24 مریض سامنے آئے ہیں

بھارت کے جنوب مشرقی دہلی میں واقع نظام الدین تبلیغی مرکز میں کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ روز لاک ڈاؤن کیا گیا تھا اور تبلیغی مرکز سے سینکٹروں افراد کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، ان میں سے 9 تبلیغی جماعت کے افراد کی ہلاکت ہو گئی ہے جبکہ 24 مریض سامنے آئے ہیں، ابھی بھی ان کے ٹیسٹ جاری ہیں، 334 افراد ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ 700 افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے

تبلیغی مرکز میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد میں سے چھ کا تعلق تلنگانہ، ایک کا تامل ناڈو، ایک کا مقبوضہ کشمیر اور ایک کا دہلی سے تھا،.

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 1500 سے 1700 افراد نے تبلیغی مرکز نظام الدین میں اجتماع میں شرکت کی تھی، ابھی تک 1000 سے زائد لوگوں کو ٹریس کیا گیا ہے، کیا صورتحال بنے گی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، تبلیغی مرکز کی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی اسلئے ان کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے

دہلی کے وزیر صحت کے مطابق 334 افراد میں کرونا وائرس کا شبہہ تھا جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ 700 افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے،

تبلیغی مرکز سے وابستہ مولانا یوسف کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کو دہلی کی انتظامیہ کو خط لکھ کر بتایا تھا کہ یہاں سے 1500 لوگوں کو بھیجا جا چکا ہے لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے تقریبا 1000 لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے گاڑیوں کے پاس جاری کئے جائیں ۔مگر انتظامیہ نے ہماری بات نہین سنی،

دہلی کے تبلیغی مرکز میں جہاں بھارتی باشندے قیام پذیر تھے وہیں غیر ملکی بھی اجتماع میں آئے تھے اور وہ بھی وہان موجود تھے، لاک ڈاوں کی وجہ سے وہ واپس نہ جا سکے، تبلیغی مرکز میں نیپال کے 19، ملائشیا کے 20،افغانستان کا 1، میانمار کے 33، الجیریا، جبوتی کا ایک ایک، کرغزستان کے 28، انڈونیشیا کے 72،تھائی لینڈ کے 71، سری لنکا کے 34، بنگلہ دیش کے 19، برطانیہ کے 3، سنگا پور کا ایک،فرانس کا ایک شخص رہائش پذیر تھا جو تین روزہ اجتماع میں آئے تھے.

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں

Leave a reply