کار حملے سمیت حماس کے ساتھ جھڑپ میں 3 صہیونی فوجی ہلاک

ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 292 ہو گئی۔
0
108
palestine

فلسطین: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں کار حملے میں 2 جب کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں 1 صہیونی فوجی ہلاک ہو گئے

باغی ٹی وی : ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بدھ کی رات نابلس شہر کے نزدیک ایک شخص نے اسرائیلی فوجیوں پر تیز رفتار کار چڑھادی جس کے نتیجے میں دو فوجی شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ہلاک فوجیوں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ ایلیا ہلیل اور اسٹاف سارجنٹ ڈیاگو شویشا ہرساج کے نام سے ہوئی۔ دونوں کا تعلق کفیر بریگیڈ سے تھا، مشتبہ حملہ آور واقعے کے بعد نابلس شہر فرار ہوگیا جہاں اس نے خود کو فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔

میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف احتجاج، بوتل بموں …

دوسری جانب شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا جس کی شناخت اسٹاف سارجنٹ یدیدیا ازوگی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق پیراٹروپر بریگیڈ سے تھا،ازوگی کی ہلاکت کے بعد حماس کے خلاف زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 292 ہو گئی۔

غزہ میں اسرائیلی حملے،برازیل نے احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

دوسری جانب اسرائیلی کابینہ کے رکن اور سابق فوجی سربراہ گاڈی ایسنکوٹ نے نیتن یاہو حکومت کو بری طرح ناکام قرار دے کر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی جنگی کابینہ کے رکن گاڈی ایسنکوٹ نے سال کے اختتام تک نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو سکیورٹی اور معیشت کے معاملات میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، غزہ جنگ کو شروع ہوئے 8 ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ جنگ کی پیچید گیوں سے متعلق بتانے کے بجائے لوگوں کو حماس کے خلاف ’مکمل فتح‘ جیسے نعروں سے گمراہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی کابینہ کے رکن نے نیتن یاہو حکومت کو بری طرح ناکام قرار دیا

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو ایرانی نیوکلیئر پروگرام روکنے، معیشت کے استحکام کیلئے سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کے قیام جیسے 2022 کی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو گئے ہیں-

Leave a reply