تین نامعلوم افراد کا صحافی اسد علی طور پر گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد

0
50

اسلام آباد : نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد علی طور پر گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد کیا۔

باغی ٹی وی :اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شب اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں پیش آیا جب تین نامعلوم افراد اسد علی طور کے فلیٹ میں زبردستی داخل ہوئے اور ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ان پر تشدد کیا ۔

اسد علی طور نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ان پر تشدد کر نے والے افراد پستول سے مسلح تھے اور انھوں نے اسد علی طور کو پستول کے بٹ اور پائپ سے مارا پیٹا۔

اسد علی طور کا کہنا ہے کہ ان پر حملہ کرنے والے افراد نے انھیں ٹھوکریں ماریں اور ان سے زبردستی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔

فلیٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئے جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسد طور پر حملے کرنے والے تینوں افراد چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے اور ان پر تشدد کرنے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسد علی طور کو زخمی حالت میں فلیٹ سے باہر نکلتے اور مدد کے لیے پکارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سد علی طور پر حملے کی خبر عام ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں ان پر ہونے والے حملے کی مذمت کا سلسلہ شروع ہوا وہیں حال ہی میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے منظور کیے جانے والے قانون کی اہمیت پر بھی سوال اٹھائے جانے لگے۔جبکہ اسد علی طور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں عوام کی جانب سے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے-


https://twitter.com/meherbokhari/status/1397296971484962818?s=20

Leave a reply