باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

گذشتہ رات ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تین مختلف پولیس مقابلے ہوئے، مقابلوں کے دوران انتہاٸی مطلوب تین زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ اور چھینی ہوٸی موٹر ساٸیکل بھی برآمد ہوٸی ،ملزمان سے شہریوں سے چھینے ہوٸے 05 موباٸل فونز و پرس بھی برآمد ہوٸے۔ساٸیٹ سپر ہاٸی وے سے دو ملزمان مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہوٸے ،سچل سےمقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا ،پی آٸی کالونی سے مقابلے دوران 03 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ،گرفتار زخمی ملزمان میں شیراز غلام یاسین اور زاہد شامل ہیں ،جبکہ ملزمان اعجاز ,فضل خالد اور ہوریرا کو موقع پر رنگے ہاتھوں مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔شہریوں کی طرف سے پولیس کو سراہا گیا اور پولیس کے حق میں نعرے لگاٸے گٸے۔ملزمان سے برآمدہ اسلحہ فارنزک کے لیٸے ترسیل کیا جاٸیگا-ملزمان کیخلاف کارواٸی عمل میں لاٸی جا رہی ہے سابقہ رکارڈ معلوم کیا جاٸیگا۔مزید تفتیش جاری ہے-

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے کار،وہیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار کے پارٹس ،سامان فروخت کرنے کے لئے کھول رہا تھا۔تھانہ پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم ظہور ولد شیر زمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ ٹویوٹا کرولا نمبری B-1257 بمعہ کھلا ہوا سامان برآمد کیا گیا،برآمدہ کار کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 106/2023 تھانہ پاپوش نگر میں درج ہے۔ملزم پیشہ ور کار ڈینٹر/پینٹر ہیں اور گاڑیوں کا مکمل کام جانتا ہے۔ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Shares: