تیس برسوں میں ساٹھ طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سکول ٹیچر گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک سکول ٹیچر کی جانب سے طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے بھارتی ریاست کیرالہ میں سکول ٹیچر نے 30 سال کے عرصے میں ساٹھ طالبات کے ساتھ زیادتی کی ،ایک طالبہ کی درخواست پر سکول ٹیچر کو گرفتار کیا گیا تو دیگر طالبات جو زیادتی پر خاموش تھیں وہ بھی بول پڑی اور مقدمہ درج کروا دیا

ریاست کیرالہ کے ضلع مالا پورم کے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے سابق سکول ٹیچر کے وی سشی کمار کو گزشتہ روز اسوقت گرفتار کیا گیا جب انکے خلاف ایک طالبہ نے مقدمہ درج کروایا کہ اسکے ساتھ سکول میں جنسی استحصال کیا گیا ہے اور زیادتی کی گئی ہے،سکول ٹیچر نے ریٹائر منٹ کی پوسٹ فیس بک پر لگائی تو طالبہ نے کمنٹ میں زیادتی کا بتایا اور پھر مقدمہ درج کروا دیا، ایک طالبہ کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے بعد سکول کی باقی طالبات جو زیادتی کا نشانہ بن چکی تھیں وہ بھی سامنے آنا شروع ہو گئیں اور ساٹھ کے قریب طالبات نے مقدمہ درج کروا دیا،

سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ٹیچر ریٹائر ہو چکا ہے، سکول میں کسی بھی طالبہ نے جنسی زیادتی کی کوئی شکایت نہیں کی تھی تا ہم تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہئے،

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

قبل ازیں ایک اور واقعہ میں ہوم ٹیوشن کے دوران چوتھی کلاس کی گیارہ بچیوں کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے والے استاد کوگرفتارکرلیا گیا حیدرآباد دکن سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پرواقعہ قصبے واناپارتھے میں یہ واقعہ رونما ہوا ، پولیس کے مطابق 26 سالہ درندہ صفت استاد ننھی بچیوں کےساتھ اس وقت زیادتی کرتا تھا جب وہ اس کےگھرمیں ٹیوشن پڑھنے کےلیے آتی تھیں‌ پولیس حکام کے مطابق اس درندہ صفت استاد کوگرفتارکرلیا گیا ہے اورپولیس نے تفتیش شروع کردی ہے، ادھر پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اس واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب زیادتی کی شکارایک بچی نے اپنے گھرآکراپنی خراب طبعیت کا ذکراپنے والدین سے کیا

Shares: