سہیل خان کا شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کا فیصلہ

0
75

ممبئی:بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ، اداکار وفلم ساز سہیل خان نے اپنی اہلیہ ماڈل سیما خان سے شادی کے 24 سال بعد طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور انہوں نے گزشتہ روزعلیحدگی کےلیےعدالت سے رجوع کیاجوڑی کوممبئی کی فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جو اپنی اپنی گاڑیوں میں عدالت پہنچے تھے جس کے بعد پتا چلا کہ دونوں نے طلاق کی درخواست جمع کرائی ہے۔

13 سال بعد "اوتار2” کا پہلا ٹیزر جاری

جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی جن کے دو بچے بھی ہیں۔ ذہنی ہم آہنگی اور مزاج کے میل نہ ہونے کے سبب دونوں گزشتہ چند سالوں سے الگ بھی رہ تھے تاہم اب اداکار اور ماڈل نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوڑی کے الگ الگ رہنے کے سبب بچے بھی کبھی والد تو کبھی والدہ کے پاس رہتے تھے تاہم اب یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طلاق کے بعد بچے کس کے ساتھ رہیں گے۔

مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

سیما سہیل The Fabulous Lives of Bollywood Wives کا بھی حصہ رہ چکی ہیں جس میں دونوں کو علیحدہ رہتے ہوئے دکھایا گیا تھا سیما خان اس سے قبل اعتراف کرچکی ہیں کہ ان کی شادی ایک غیر معمولی شادی ہے اور شو میں جو کچھ دکھایا جارہا ہے وہ قطعی طور تک سچ ہے-

واضح رہےکہ اس سے قبل سلمان خان اورسہیل خان کے بھائی اداکار وفلمساز ارباز خان اور ان کی ڈانسر و اداکارہ ملائکہ اروڑا کے درمیان بھی 19 سال شادی رہنےکےبعد 2017ء میں طلاق ہوئی تھی ملائکہ اروڑا اور ارباز خان نے سال 1998ء میںشادی کی تھی دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی-

وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔

Leave a reply